Picture1

 

مقام معظم رھبری حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای دامت برکاتہ

آپکی علمی سر گرمیاں حوزے کی قابل قدر فعالیتوں کا عظیم حصہ ہیں
دعا گو ھوں کہ خدا وند آپکو ان کارہائے خیر میں کامیابی عطا کرتا رہے۔

 

 Picture2

 

حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی دامت برکاتہ؛


بعض علمی مراکز تکراری امور اور بعض محققین غیر جدید تحقیقات انجام دیتے ہیں۔موسسہ امام ھادی کی علمی سرگرمیاں جدید بھی ہیں اور غیر تکراری بھی جو قابل ستائش ہیں۔

 Picture3

 

 

حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی دامت برکاتہ؛


مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ ادارہ ایسی گرانقدر خدمات اور برکات کا حامل ھوگا لیکن آپکی دی ہوئی تفصیلات اور وضاحتوں سے بے انتہا خوشی ہوئی کہ الحمد للہ قم کے مقدس حوزے میں آپ اور آپکے مخلص اور فاضل معاونین جیسے افراد موجود ہیں جو اپنے عزم و حوصلے کو اس عظیم کار خیر میں صرف کر رہے ہیں۔

 

Picture4

حضرت آیت اللہ العظمی وحید خراسانی دامت برکاتہ:


آپکی کاوش بیحد اھم کاوش ہے یہ کاوش امر آل محمد(ع) کو احیاء کرنے کا واضح و روشن مصداق ہے

 

Picture5

حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی دامت برکاتہ؛


کتاب 'منتخب الانوار' کا مطالعہ کیا عمدہ کتاب تھی۔ 'الھدایہ' اور 'المقنع' یہ دونوں کتابیں بھی بہت عمدہ ہیں۔خواہش ہیکہ کتاب 'النہایہ' کا بھی مطالعہ کروں۔ آپ اپنی خدمات جاری رکھیں۔

 Picture6

حضرت آیت اللہ میرزا جواد تبریزی:


وہ تحقیقی امور جو 'المقنع' شیخ صدوق (رہ) کے لئے انجام دئے ہیں 'المقنع' شیخ مفید (رہ) کے لئے بھی انجام دینے کی زحمت فرمائیں پا ورقی (note foot) میں آپکی تحریر میں کچھ ایسے مطالب ہیں جنکو انہیں جیسے ملتے جلتے مضامین کے ساتھ کتاب 'المقنع' میں بھی لانے کی ضرورت ہے۔

 

Picture7

مرحوم حضرت آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی (رہ):


در حقیقت آپ جو ریسرچ اور تحقیقات کے میدان میں اپنی خدمات کے حوالے سے کامیاب ہوئے ہیں یقین جانئے یہ خدا کی جانب سے رزق و روزی ہے۔شکر کا سجدہ کیجئے اور اس سجدے میں اس رزق و روزی پر شکر گزاری کیجئے نیز اسی طرح اپنی خدمات جاری و ساری رکھئے۔tinue your projects.”

 Picture78

مرحوم آیت اللہ العظمی حرم پناھی :


کتاب الھدایہ شیخ صدوق(رہ) میں آپکی تحقیق کا طریقہ بیحد عمدہ اور مستند رہا ہے میں کافی محظوظ ہوا۔ الحمد للہ اب جبکہ زیارات اور ادعیہ کے میدان میں آپ وارد ہو چکے ہیں ان مضامین پر آپ اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔زیارات اور ادعیہ میں عظیم اور اعلی مضامین موجود ہیں لہذا ان پر عالمانہ تحقیقیں انجام دی جائیں

 Picture10

حضرت آیت اللہ علوی گرگانی دامت برکاتہ:


امام ہادی (ع) انتہائی مظلوم شخصیت ہیں۔ میں بیحد خوش ہوں کہ آپ نے اس عظیم شخصیت کو مظلومیت کا چہرہ نہیں بننے دیا
ہم امید وار ہیں کہ مستقبل میں بھی موسسہ امام ھادی(ع) کے گرانقدر آثار و برکات کے شاہد رہیں گے۔
آپ کے علم میں یہ بات رہنی چاہئے کہ ہم یہاں آپکے حق میں ھمیشہ دعا گو ہیں۔

 Picture11

حضرت آیت اللہ سبحانی دامت برکاتہ؛


'موسوعہ زیارات المعصومین' نے در واقع مجموعہ زیارات کی جمع آوری کے ساتھ ساتھ تصحیح بھی کی ہے اور تمام پہلووں کو اپنے دامن میں جگہ دی ہے یہ خود ایک عظیم کارنامہ ہے۔ البتہ اس سے قبل بھی اس ادارے نے فقہی حوالے سے عمدہ آثار جیسے 'المقنع' اور 'الھدایہ' (مرحوم شیخ صدوق رہ) کی نشر و اشاعت کی ہے اور نہایت مفید حوالہ جات کا اضافہ بھی کیا ہے۔

 Picture12

حضرت آیت اللہ مصباح یزدی دامت برکاتہ :


آپ بزرگوں کی خدمات کا احیا کر رہے ہیں۔'المقنع' اور 'الھدایہ' (شیخ صدوق رہ) کے سلسلے سے آپکی خدمات نہایت با برکت ہیں۔آپ کی زحمتوں (دقت نظر) نے ان کتابوں کی خوبیوں میں چار چاند لگا دئے ہیں
آپ نے بالخصوص فقھائے کرام کے حق میں عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔

 Picture13

حضرت آیت اللہ یزدی دامت برکاتہ:


آپکی علمی سرگرمی قابل قدر ہے وہ دقیق پہلو جو میرے ذہن میں بھی تھے آپنے اس پر بھی خاص توجہ فرمائی۔

 Picture14

 

حضرت آیت اللہ مقتدائی دامت برکاتہ:


موسسہ امام ھادی (ع) کی تالیفات ہدایت کے ذریعوں میں سے ایک بہترین ذریعہ ہے ان افراد کے لئے جو ہدایت کے مشتاق ہیں۔

 

 Picture15

حضرت آیت اللہ ری شہری دامت برکاتہ:


موسسہ امام ھادی(ع) ظاھری اور حدودی لحاظ سے بہت چھوٹا معلوم ہوتا ہے لیکن خدمات کے لحاظ سے وہ قابل قدر ذمہ داری جو اھلبیت (ع) کے لئے اٹھا رکھی ہے میری نظر میں نہایت سنگین اور بیش قیمت ہے

 Picture16

حضرت آیت اللہ حائری شیرازی دامت برکاتہ:


گزشتہ روز دو کتابیں 'المقنع' اور 'الھدایہ' جو موسسہ امام ھادی(ع) کے تحقیقی شہپارے ہیں جب سے میرے ہاتھوں لگی ہیں ان کتابوں کے مطالعے میں محو ہو گیا ہوں۔
آپ اپنی سنگین اور بنیادی سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھیں۔

 Picture17

حضرت آیت اللہ احمد خاتمی دامت برکاتہ:


موسسہ امام ہادی(ع) ایک قابل قدر ادارہ ہے اس ادارے کی برکات اور تخلیقات کو جو کوئی دیکھتا ہے اسکے مینجمنٹ کی تعریف کئے بغیر نہیں رہتا۔
مفید و بیش بہا تخلیقات میں سے "موسوعہ زیارات المعصومین" "جامع زیارات المعصومین" "منتخب زیارات المعصومین" قابل ذکر ہیں جو مقام معظم رھبری کے حکم سے تکمیلی مراحل میں ہیں۔
نیز وہ خدمات بھی جو دعائے ندبہ کے حوالے سے ان بزرگواروں نے انجام دی ہیں بے انتہا قدر و قیمت رکھتی ہیں۔

 Picture18

آیت اللہ سعیدی دامت برکاتہ:


موسسہ امام ہادی(ع) نے علمی طور پر ثابت کر دکھایا کہ یہ دونوں کتابیں 'المقنع' اور 'الھدایہ' (شیخ صدوق رہ) فقھی بھی ہیں اور روائی بھی اور وہ دعوے جو گزشتہ بزرگ علمائے کرام (جن میں مرحوم حضرت آیت اللہ بروجردی بھی شامل ہیں) با اصرار کیا کرتے تھے اس موسسہ نے انکے دعوے کو سچا ثابت کر دکھایا۔

 Picture19

حضرت حجت الاسلام فرخ فال دامت برکاتہ:


حقیقت میں یہ موسسہ "اسس علی التقوی" کے مصادیق میں شامل ہے۔

 Picture21

آقای ڈاکٹر لاریجانی :


تحقیقی سرگرمیوں میں ایسی دقت نظر اور مستقل کارکردگی ایک انسان عاشق کی متقاضی ہے ۔ آپ نے خود کو ان کاموں کے لئے وقف کر دیا ہے۔

 Picture22

آقای علی جنتی:


الحمد للہ موسسہ امام ہادی (ع) میں کسی چیز کا بیجا مصرف نہیں بلکہ امکانات کے اعتبار سے جو کچھ بھی ہے وہ تعلیمات اھلبیت(ع) کی نشر و اشاعت میں صرف ہو رہا ہے۔

 Picture23

الحاج سید انور ہاشمی زنبیلی (عالم اہلسنت بوکان) :


'الاعتقاد' ایک بہترین کتاب ہے جو (آپکی علمی و تحقیقی کاوشوں کے ذریعہ) عمل میں آئی۔
قرآن مجید کی قسم میں بنفس نفیس متعدد کتابخوانوں میں گیا اور مختلف کتابوں کا مطالعہ کیا لیکن آپکے توسط سے جو باریک بینی آپنے انجام دی ھے واقعا اسکا قدردان ہوں۔