بسم اللہ الرحمن الرحیم

من سمع رجلا ینادی یا للمسلمین فلم یجبہ فلیس بمسلم۔

موسسہ امام ھادی(ع) کا بیانیہ، ھندوستانی مسلمانوں کے خلاف حالیہ آفات کی مذمت میں۔

ان دنوں ملک ہندوستان سے موصول ھونے والی تباہ کن خبریں جو حقوق بشر کی دعویدار مغربی میڈیا کی خاموشی کے پردے میں چھپ گئی ہیں ان خبروں نے ہر آزاد ذھن مسلمان اور غیر مسلمان کے دلوں کو ٹھیس پہنچایا ھے

تقریبا بیس کروڑ ہندوستانی مسلمانوں کی آبادی 'جسمیں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں' بعض شدت پسند،متعصب اور انسانیت سے بے بہرہ افراد کے حملوں کا نشانہ بنی ہے

افسوس کہ اکثر حکمران،مملکت کے سر براہ اور بظاہر حقوق بشر کی حامی تنظیمیں سیاسی خاموشی سے کام لیتے ھوئے انسانوں کی بھاری تباہی کی تماشا بین بنی ہوئی ہیں

ہندوستانی حکومت،دنیا بھر کے آزاد ذھن افراد نیز اسلامی ملتوں کی نگاہ میں متنفر ہونے سے اپنے آپ کو بچائے اور ہندوستانی عوام کے درمیان دینی امتیاز سے کنارہ کشی کرےنیز شدت پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام پر اپنے سکوت اور عذرخواھی سے دستبردار ہو

موسسہ امام ھادی(ع) ہندوستانی مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ھوئےشدت پسند فسادیوں کے افسوسناک جرائم کی مذمت کرتا ہے اور حقوق بشر کے برخلاف اقدامات کرنے والے افراطیوں اور انکی حامی حکومت سے نفرت و بیزاری اعلان کرتا ہے

و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

قم،موسسہ امام ھادی(ع)

17 اسفند ماہ،1398

 

1

2

3

4

5