Jame 2

چھ جلدوں پر مشتمل کتاب جامع زیارات معصومین علیھم السلام ۱۳۸۹ھ مطابق ۲۰۰۰ء میں انتشارات پیام امام ہادی علیہ السلام کے توسط سےشائع ہوئی۔ موسوعہ زیارات معصومین علیھم کے بعد زیارت کی یہ جامع ترین کتاب شمار کی جاتی ہے جو صحیح متن اور کامل اعراب گذاری کے ہمراہ عوام الناس کے لیے عربی زبان میں زیور طباعت سے آراستہ کی گئی۔

کتاب جامع زیارات کی ہر جلد کا آخری حصہ بعنوان ضمیمہ قرار پایا ہے، ہرجلد جن معصوم یا معصومین کی زیارت سے مربوط ہے اس کے آخری حصہ میں انہی ذوات مقدسہ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس عظیم کتاب کی پہلی جلد میں حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شان میں وارد ہونے والی تمام زیارتیں موجود ہیں۔

آپکا نام و نسب، ولادت، علمی مقام و مرتبہ، شخصیت، جود و سخاوت، خصوصیات اور شہادت جیسے عناوین پر اس جلد میں تفصیلی مطالب پیش کیے گئے ہیں۔

مطالعہ کرنے کے لیے یہاں کلیک کریں

امام حسین مجتبی علیہ السلام کی احادیث سے فیضیاب ہونے کے لیے ’’روایات ناب‘‘ سائٹ کی طرف رجوع کریں

گیلری دیکھنے کے لیے ’’گیلری‘‘ پر کلیک کریں