45.jpg

 

چھ جلدوں پر مشتمل کتاب جامع زیارات معصومین علیھم السلام ۱۳۸۹ھ مطابق ۲۰۰۰ء میں انتشارات پیام امام ہادی علیہ السلام کے توسط سےشائع ہوئی۔ موسوعہ زیارات معصومین علیھم کے بعد زیارت کی یہ جامع ترین کتاب شمار کی جاتی ہے جو صحیح متن اور مکمل اعراب گذاری کے ہمراہ عوام الناس کے لیے عربی زبان میں زیور طباعت سے آراستہ کی گئی۔

کتاب جامع زیارات کی ہر جلد کا آخری حصہ بعنوان ضمیمہ قرار پایا ہے، ہرجلد جن معصوم یا معصومین کی زیارت سے مربوط ہے اس کے آخری حصہ میں انہی ذوات مقدسہ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اسی طرح وہ زیارتیں جو ہر زیارتگاہ میں عام طور سے زوار کرام پڑھ کر مشرف ہوتے ہیں اور وہ تمام اعمال جو مشاہد مقدسہ میں انجام دیے جاتے ہیں مثلاً (زیارت جامعہ، زیارت امام حسینؑ، زیارت امام زمان عج، نماز جعفر طیار وغیرہ) انہیں بھی پیش کیا گیا ہے اس طرح ہر امام کی مخصوص زیارت سے شرفیابی کے وقت تمام جلدوں کو لے جانا لازم و ضروری نہیں ہے۔

یہ عظیم کتاب جب اپنی کامیاب نشر و اشاعت کے بعد ایران کے ہمسایہ ممالک اور خلیج فارس کے اطراف میں موجود ملکوں میں پہونچی تو ادارہ امام ہادی نے دیگر اقوام و ملل تک معارف زیارت کو پہنچانے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے چاہا کہ ترکی استانبلی، اردو، انگریزی اور فارسی جیسی چار مختلف زبانوں میں اسکا ترجمہ پیش کیا جائے۔

کتاب جامع زیارات کی تالیف اس شہر یا علاقہ پر مبنی ہے جہاں معصوم یا معصومین مدفون ہیں۔

ہر جلد کے آغاز میں چند وہ سورے موجود ہیں عام طور سے زیارت کے وقت جنکی تلاوت کی جاتی ہے۔

اس اہم کتاب کی پانچویں جلد مشہد مقدس سے مخصوص ہے جس میں ثامن الحجج حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت اور آپکی حیات مبارک کا تذکرہ ہے۔

یہ جلد چار حصوں پر مشتمل ہے:

پہلے حصہ میں قرآن مجید کے منتخب سورے منجملہ سورہ یس، الرحمٰن، اعلی، شمس، لیل، قدر، زلزلہ، عادیات، کافرون، نصر، اخلاص، فلق، اور ناس موجود ہیں۔

دوسرے حصہ میں امام رضا علیہ السلام کی زیارتیں موجود ہیں اسکے علاوہ زیارت امام رضا علیہ السلام کی فضیلت اور وہ زیارتیں جو نبی اکرم، امیر المومنین، امام صادق، امام کاظم، امام رضا، امام جواد اور امام ہادی علیھم السلام سے وارد ہوئی ہیں انکا ذکر کیا گیا ہے۔

وہ اوقات جن میں زیارت مستحب ہے

امام رضاؑ کی زیارت کا طریقہ

مطلقہ زیارتیں

نماز زیارت امام رضاؑ کی کیفیت

ضمیمہ:

امام رضاؑ کی حیات طیبہ

آپکا اسم مبارک اور نسب

ولادت

مقام و منزلت امام علیہ السلام

علمی مقام و مرتبہ

امام کی عبادتیں، اخلاق اور انکساری

زاہدانہ شخصیت اور آپکی سخاوت کے واقعات

کیفیت حمام

مہمان نوازی

ولایت عہدی سے متعلق

شہادت

بعض منتخب زیارتیں اور دعائیں:

زیارت جامعہ صغیرہ

زیارت جامعہ کبیرہ

زیارت امین اللہ

زیارت عاشورا

زیارت وارثہ

زیارت ناحیہ

زیارت امام زمان اور استغاثہ

زیارت آل یاسین

زیارات معصومین(پورے ہفتہ پڑھی جانے والی)

نماز جعفر طیار

دعائے ندبہ

دعائے توسل

دعائے کمیل

کتاب زیارات معصومین علیھم السلام اور موسوعہ زیارات معصومین علیھم السلام میں فرق:

مخاطبین: کتاب جامع زیارات عوام الناس اور علماء دونوں کے لیے لکھی گئی ہے لیکن موسوعہ زیارات خصوصاً علماء و محققین کے لیے ہے۔

اعراب گذاری: جامع زیارات کے تمام متن پر اعراب گذاری ہے البتہ موسوعہ کے مکمل متن پر اعراب موجود نہیں ہے۔

نسخوں کا اختلاف: چونکہ جامع زیارات کے مخاطب عوام الناس ہیں لہذا نسخوں کا اختلاف کم استعمال کیا گیا ہے اگرچہ موسوعہ میں کافی صراحت سے بیان ہے۔

باب بندی کا طریقہ: کتاب جامع زیارات میں تمام زیارتیں جس طرح معصوم سے صادر ہوئی ہیں(با لواسطہ یا بلا واسطہ) انہیں یکجا اور پے در پے جمع آوری کر کے نقل کیا گیا ہے لیکن موسوعہ میں زیارتوں جزء جزء کر کے اور قبل و بعد زیارت کے آداب، متن زیارت اور وداع مختلف باب میں پیش کیے گئے ہیں اور محققین کی آسایش کے لیے فٹ نوٹ پر حوالہ جات مذکور ہیں۔

معصومین کی حیات طیبہ: جامع زیارات میں معصومین علیھم السلام کی حیات مبارک کو ایک مکمل حـصہ میں بیان کیا گیا ہے جبکہ موسوعہ میں ہر معصوم کی زیارت سے قبل انکی زندگی کو اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

زیارت کی فضیلت و اہمیت: کتاب جامع زیارات کے اس باب میں ہر معصوم کی زیارت سے متعلق چند احادیث کا ذکر ہے حالانکہ زیارت سے مربوط شبہات کا جواب دینے سے پرہیز کیا گیا ہے کیونکہ زائرین کرام معصومین کی معرفت سے سرشار اور وہابیت کے بے جا شبہات کو پائے عزم و ثبات سے روندتے ہوئے عازم سفر زیارت ہوتے ہیں لہذا اس بحث کو اس مجموعہ میں پیش کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا۔ جبکہ موسوعہ زیارات کی جلد صفر(مقدمہ) میں پانچ سو سے زیادہ صفحات پر تمام اسلامی فرقوں کے مد نظر قرآن و سنت کی روشنی میں اور روش صحابہ کے اعتبار سے زیارت کا جائزہ لینے پر یہ بات واضح و روشن ہو جاتی ہے کہ تمام اسلامی فرقوں میں فرقہ وہابیت ہی زیارت کا مخالف ہے، نبی اکرم کی رحلت کے بعد یہ فرقہ قرآن، سنت اور اسلام مخالف اپنے ذاتی نظریات کو بعنوان اسلام پیش کرنے لگا۔

اسی طرح قرآن و احادیث اور سیرت اصحاب کی روشنی میں زیارت، توسل، تبرک اور شفاعت کی حقیقت وہابیت نامی گمراہ فرقہ کے علاوہ تمام اسلامی فرقوں کے نزدیک مسلم الثبوت ہے اور قابل تائید ہے۔ وہابی ان مسائل کو اپنے بانیان کے ذاتی ذوق کےمناسب نہیں سمجھتے تھے لہذا قرآن، سنت اور طرز صحابہ کی مخالفت پر آمادہ ہو کر ان مستند اسلامی امور کو قرآن و سنت کے برخلاف پیش کرنے کی انتھک کوششیں کیں جس کی وجہ سے انہیں تمام اسلامی فرقوں کے علماء کی سخت مذمت کا سامنا کرنا پڑا۔

جلد بندی: کتاب جامع زیارات میں جلدوں کی ترتیب اس طرح ہے:

جلد۱۔ مدینہ منورہ

جلد۲۔ نجف اشرف

جلد۳۔ کربلائے معلی

جلد۴۔ کاظمین وسامراء اور زیارت امام زمان علیہ السلام

جلد۵۔ مشہد رضا علیہ السلام

جلد۶۔ زیارات جامعہ معصومین علیھم السلام اور چند امامزادوں( حضرت معصومہ، حضرت عبد العظیم) کی زیارتیں جبکہ موسوعہ میں جلدوں کی ترتیب اس لحاظ سے ملتی ہے:

جلد صفر: مقدمہ موسوعہ

جلد۱۔ نبی اکرم، حضرت فاطمہ زہراء اور ائمہ بقیع علیھم السلام(امام حسن مجتبی، امام سجاد، امام باقر، امام صادق علیھم السلام) کی زیارتیں

جلد۲۔ امیر المومنین علیہ السلام کی زیارتیں

جلد۳۔ امام حسن علیہ السلام کی زیارتیں

جلد۴۔ امام کاظم، امام جواد، امام رضا، امامین عسکریین اور امام زمان علیھم السلام کی زیارتیں

جلد۵۔ ائمہ معصومین علیھم کی زیارات جامعہ

جلد۶۔ فہرستیں(تقریباً ۲۰ فنی فہرستیں)

کتاب سال رضوی کے چوتھے انتخابی فیسٹیول میں ۲۸۸ کتابیں اس فیسٹیول کے انتظامیہ کو بھیجی گئیں جن کے درمیان سے ۱۶ کتابیں اردو، عربی، انگریزی، فرانسوی وغیرہ زبانوں میں بیرونی ممالک سے تھیں۔ آخری فیصلہ کے بعد اور ججوں کے نظریوں کی بنیاد پر ۱۷ برتر اور منتخب کتابیں فیسٹیول کے مختلف محوروں میں منتخب کی گئیں، ایک تحقیق اور دو شائستہ کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہوئیں اور دو برتر ناشروں کو منتخب کیا گیا۔ ادارہ امام ہادی علیہ السلام بعنوان برتر ناشر پیش کیا گیا۔