ادارہ امام ہادی علیہ السلام میں کچھ جاپانی دانشوروں کی آمد

پروفیسر’’ٹومیٹا کانجی  Tomitakanji‘‘،  ڈاکٹر’’ شیماموٹو ٹکامتسوShimamototakamitsu‘‘ اور حجت الاسلام’’ساواڈاSavada‘‘ جو علمائے اسلام کے نقطہ نگاہ سے پیش آنے والے شدت پسندی اور تکفیری خطروں کے مد نظر عالمی اجتماع میں شرکت کی غرض سے ایران آئے ہوئے تھے ادارہ امام ہادی علیہ السلام میں تشریف لائے اور اس ادارہ کےسرپرست و تحقیقی امور کے ذمہ دار حضرت آیت اللہ رفیعی پور سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سب سے پہلے ادارہ کے سرپرست نے آنے ولے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اس آمد کو انکی بزرگواری سے تعبیر کیا۔ اسکے بعد ادارہ کا تعارف کرواتے ہوئے اسکے تحت اب تک انجام پانے والے امور کا تذکرہ کیا اور اس ادارہ کی کتابوں کو اسلام و تشیع کو مضبوط بنانے کی راہ میں اقدام قرار دیا۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے ادارہ کی جانب سے نشر ہونے والی کتابوں میں شیخ صدوقؒ کی کتاب ’’الاعتقادات‘‘ اور کتاب ’’اتحاد و انسجام‘‘ کے متعلق مختصر وضاحت کی اور اس کتاب کا ایک نسخہ مہمانوں کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کیا.

اس کے بعد پروفیسر’’ٹومیٹا کانجی‘‘، ڈاکٹر’’شیماموٹو ٹکامتسو‘‘ اور حجت الاسلام’’ساواڈا‘‘ نے ادارہ امام ہادی علیہ السلام میں آمد پر شادمانی کا اظہار کیا اور اس ادارہ کے مطبوعات سے واقف ہو کر ہر ایک نے اپنے نظریہ کو بیان فرمایا۔

اس موقع پر ادارہ امام ہادی علیہ السلام کے محققین محترم بھی موجود رہے اور آخر میں یادگار تصویروں کے ذریعہ ان لمحات کو قید کیا گیا

 

 

1.jpg

10.jpg

11.jpg

3.jpg

4.jpg

5.jpg

7.jpg

8.jpg